جنوبی کوریا میں ہوائی ٹیکسی سروس چلانے کی تیاریاں مکمل

جنوبی کوریا میں ہوائی ٹیکسی سروس چلانے کی تیاریاں مکمل
جنوبی کوریا میں ہوائی ٹیکسی سروس چلانے کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سول (رضا شاہ)  جنوبی کوریا میں ہوائی ٹیکسی سروس چلانے کے منصوبے پر کام شروع ہوگیا ہے۔ کوریا کی ایس کے  ٹیلی کام کمپنی اور امریکہ کی جوبی نامی کمپنی نے مل کر بجلی سے چلنے والی ٹیکسی بنائی ہے جو 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے چل سکتی ہے اورایک بار چارج کرنے سے 240 کلومیٹر تک پرواز کرسکتی ہے۔

 پہلے مرحلے میں دارالحکومت سول شہر کے دو روٹ پر سروس شروع ہوگی اور اس کے دس ٹرمینل بنائے جائیں گے۔ جلد ہی اس کا دائرہ کار پورے کوریا کے شہروں تک بڑھا دیا جائے گا۔ ہوائی ٹیکسی کا کرایہ اور سروس کا طریقہ کار بہت جلد پیش کیا جانے والا ہے۔ 

جنوبی کوریا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں شہر بہت زیادہ گنجان آباد ہیں اور اس کی 82 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔ جنوبی کوریا  کی کل  پانچ کروڑ 13 لاکھ کی آبادی میں سے چار  کروڑ 23 لاکھ شہروں اور صرف 90 لاکھ دیہات میں رہتے ہیں۔ کوریا میں اس وقت ڈھائی کروڑ سے زیادہ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔