پی ایس ایل میں شامل برطانوی کھلاڑی پاکستانی کرکٹ شائقین کے مداح بن گئے

سورس: Twitter
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانونی بلے باز جیمز وینس نے کہا ہے کہ پاکستانی کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا الگ ہی مزہ ہے۔ جیمز وینس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کراؤڈ کا شور کرکٹ کا مزہ بڑھا دیتا ہے۔ اکتوبر میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق نہ ہونا مایوس کن تھا۔ ایسے فیصلے اوپر کے لوگ کرتے ہیں، کھلاڑیوں کو فیصلوں سے آگاہ کیا جاتا ہے، متعدد بار پاکستان آچکا ہوں، ہمیشہ خود کو محفوظ تصور کیا۔ مجھ سے کھلاڑی جب تجربے کا پوچھتے ہیں تو مثبت فیڈ بیک ہی دیتا ہوں، امید ہے انگلش ٹیم جب آئے گی تو فل کراؤڈ کے سامنے میچز ہوں گے۔ واضح رہے کہ جیمز وینس پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے۔