سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،ایک دہشت گرد مارا گیا
وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں فورسزاوردہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کےتبادلےمیں دہشت گردعرفان ہلاک ہوا۔ آپریشن کے دوران ہتھیار اورگولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔ دہشت گردفورسزپرحملے،اغوا اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔