ہنڈائی موٹرز کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر سخت ردِعمل کا سامنا

ہنڈائی موٹرز کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر سخت ردِعمل کا سامنا
 ہنڈائی موٹرز کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر سخت ردِعمل کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کی کار بنانے والی کمپنی ہنڈائی موٹرز کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والی سوشل میڈیا پوسٹوں پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے تفصیلات  بتائے بغیر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ"جونگ اوی یونگ" کی اپنے ہندوستانی ہم منصب"جےشنکر" کے ساتھ باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیلئے فون پر بات چیت ہوئی ہے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے واضح الفاظ میں اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ میں اس چیز کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی مسائل کے ساتھ ساتھ ہنڈائی موٹرز کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

 دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا یہ رابطہ اس وقت ہوا جب ہنڈائی موٹرز کو ہندوستان میں صارفین کے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہنڈائی موٹرز کے پاکستانی پارٹنر نشاط گروپ نے اتوار کو کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کی حمایت میں سوشل میڈیا  پر پیغامات پوسٹ کیے تھے جن پر آن لائن ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جس کے فورا بعد ان پیغامات کو حذف کر دیا گیا۔ 

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان  میں بتایا کہ کشمیر کے معاملے پر ہنڈائی موٹرز کی سوشل میڈیا پوسٹوں پر ہندوستان سخت ناراضی کا اظہار کرتا ہے اور اسی بنا پر انہوں نے ہندوستان میں موجود جنوبی کوریا کے سفیر کو بھی طلب کیا ہے۔ ہنڈائی موٹرز انڈیا  نے کشمیر پر پاکستان ہنڈائی کے آفیشل اکاؤنٹ سے اس قسم کی ٹویٹ کی وجہ سے ہندوستانیوں کو ہونے والے دکھ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔