بلھے شاہ پیپر ملز میں آتشزدگی، دو افراد جاں بحق ایک زخمی،کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

بلھے شاہ پیپر ملز میں آتشزدگی، دو افراد جاں بحق ایک زخمی،کروڑوں روپے مالیت ...
بلھے شاہ پیپر ملز میں آتشزدگی، دو افراد جاں بحق ایک زخمی،کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

  

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلھے شاہ پیپر مل میں آتشزدگی سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو کنٹرول قصور میں 18:47 پر فائر کال موصول ہوئی، ریسکیو قصور نے فوری فائر اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔آگ پیپر مل کے تقریبا  چار  ایکڑ شیڈ میں لگی ہے۔آگ کی شدت کے پیش نظر قریبی اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیمیں قصور پہنچ چکی ہیں۔ فائر آپریشن میں 11 فائر وہیکل اور 55 ریسکیور حصہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ایاز اسلم، ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر اعظم اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو قصور موقع پر موجود ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -قصور -