وفاقی حکومت کا تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان لیکن صوبائی ملازمین کا کیا بنے گا؟ بڑی خبر آگئی

وفاقی حکومت کا تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان لیکن صوبائی ملازمین کا کیا ...
وفاقی حکومت کا تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان لیکن صوبائی ملازمین کا کیا بنے گا؟ بڑی خبر آگئی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا گیا ، وفاق نے صوبوں کو بھی تنخواہیں بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق گریڈ  ایک سے 19سکیل تک کےوفاقی ملازمین کو 15فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دیاجائےگا جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ یہ الاؤنس بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا۔ وفاق نے  صوبوں کوبھی اسی تناسب سے الاؤنس کااعلان کرنےکی سفارش کردی ہے۔  فنانس ڈویژن نےمناسب وقت پرملازمین کی ترقی کیلئے سمری تیارکرلی ہے ، بنیادی تنخواہ میں الاؤنس شامل کرنےکیلئےپےکمیشن کی رپورٹ کاانتظارہے، ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنےکافیصلہ بعدمیں ہوگا۔