ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق اور عمران اسماعیل کے نکاح کا جھوٹا پراپیگنڈ ہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے ارشد شریف شہید کی اہلیہ جویریہ صدیق کے خلاف سوشل میڈ یا پر چلائی جانے والی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے قابل نفرت مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
راولپنڈی اسلام آبا د یونین آف جرنلسٹس کے صدر عابد عباسی ، جنرل سیکریٹری طارق علی ورک، فنانس سیکریٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے جویریہ صدیق کے خلاف گھٹیا اور بے بنیاد الزامات پر مبنی مہم چلانے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جویریہ صدیق سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔