کیا ملک کی تباہی میں فوج اور عدلیہ کا کوئی ہاتھ نہیں؟ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سوال 

کیا ملک کی تباہی میں فوج اور عدلیہ کا کوئی ہاتھ نہیں؟ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا ...
کیا ملک کی تباہی میں فوج اور عدلیہ کا کوئی ہاتھ نہیں؟ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سوال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ کیا ملک کی تباہی میں فوج اور عدلیہ کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ، کیایہ دونوں طبقات آسمان سے اترے ہیں ۔
"جیو نیوز "کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے گریڈ 18سے گریڈ22 تک کے افسران کے اثاثوں کو ظاہر کرنے کی شرط کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر فوج اور عدلیہ کو استثنیٰ دینا سمجھ سے بالاتر ہے ، کیا یہ دونوں طبقات آسمان سے اترے ہیں؟  کیا ان دونوں طبقات کا پاکستان کی تباہی میں کوئی کردار نہیں ہے ؟
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے قرض کی ادائیگی کے لیے گریڈ 18سے گریڈ22تک کے افسران کے اثاثوں کو ظاہر کرنے کی شرط رکھی تھی جس کے بعد حکومت کی جانب سے تمام افسران اور ان کے اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاتھا تاہم اس حوالے سے عدلیہ اور فوج کے افسران کو استثنیٰ دیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -