عمران خان نے اسمبلیاں توڑ کر اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارلی ، فیصل واوڈا

 عمران خان نے اسمبلیاں توڑ کر اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارلی ، فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ غریبوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے وہ جیل بھرو تحریک میں کیوں جائے گا۔ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ اتنی مقبولیت ہونے کے باوجود عمران خان نے اسمبلیاں توڑ کر اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ صورتحال نہیں کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے، ذوالفقار علی بھٹو بہت مقبول تھے تاہم انہیں گرفتار کرکے پھانسی دیدی گئی، غریبوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے وہ جیل بھرو تحریک میں کیوں جائے گا، جیل بھرنے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا، یہ کیا روایت بنادی گئی ہے جو جیل میں جائے گا بڑا لیڈر بن جائےگا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان گالم گلوچ، لڑائی، جیلوں کے علاوہ کوئی مثبت کام کریں، عمران خان گندے لوگوں کو سائیڈ کرکے پارٹی کے اچھے لوگوں کو سامنے لائیں، میں ہواﺅں کے خلاف عمران خان کیلئے ہی کھڑا ہوا ہوں، میں نے جو باتیں کیں وہ ٹھیک نکلیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خا ن کے بنا کچھ نہیں ہے، عمران خان ہی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی ہی عمران خان ہے، عمران خان کو بار بار کہتا ہوں ان کیلئے مصیبتیں قریبی لوگوں کی وجہ سے کھڑی ہوئیں، وہ لوگوں کے غلط مشوروں پر اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔
 فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ آخر -