کراچی ‘پاپوش نگر قبرستان میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد

کراچی ‘پاپوش نگر قبرستان میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے پاپوش نگر قبرستان میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد ہونے کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔پولیس حکام کے مطابق لاش کے ہاتھ، پاں اور سر موجود نہیں ہے جبکہ بنارس فلائی اوور سے ملنے والا انسانی بازو اور دھڑ ایک ہی انسان کے ہیں یا نہیں تحقیقات جاری ہے۔ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ لاش بیگ میں بند کرکے پھیکی گئی تھی اوراورنگی ٹاو¿ن بنارس پل کے نیچے سے انسانی اعضا ملا ہے جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام(بقیہ نمبر4صفحہ6پر )
 کے مطابق کسی تیزدھار آلے سے مقتول کے جسم کے اعضا کاٹے گئے ہیں اور دھڑکو تحویل میں لے کر اسپتال روانہ کردیا۔
انسانی دھڑ