لمزمیں طلبا کے لئے سالانہ کیرئیر فیئر کا انعقاد 

 لمزمیں طلبا کے لئے سالانہ کیرئیر فیئر کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) لمزکو کیو ایس (QS) گر یجو ایٹ ایمپلا ئی ایبلٹی رینکنگ 2022  میں صفِ اول کی یو نیورسٹی ہو نے کا اعزاز حا صل ہے۔ جس کی وجہ1600   سے زا ئد قو می اور بین الاقوامی ریکروٹنگ پارٹنرز کے وسیع نیٹ ورک کی مدد سے طلبا کو ملازمت کے حصول میں معا ونت فراہم کر نا ہے۔جبکہ کیرئیر سروسز آفس (CSO)طلبا کے تا بنا ک مستقبل کے لئے متعدد پروگرامز کا انعقاد کرتا آ رہا ہے۔ ایسا ہی ایک اقدامCSOکے تحت سالانہ کیرئیر فیئر ہے جس کا مقصد طلبا کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ موجودہ اور نئی کمپنیز کے ساتھ اپنے اشتراک کو مستحکم بنانا ہے۔ اس حوالے سے حال ہی میں لمز نے سالانہ کیرئیر فیئر کا انعقا د کیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اچھی شہرت کی حامل 200 سے زائدکمپنیز نے شرکت کی۔ اس مو قع پرطلبا اورمختلف کمپنیز کے وفود کے درمیان موقع پر ہی ملازمت کے حصول کے لئے اسکریننگ، تفصیلی انٹرویوز، سی ویز کی وصولی کے ساتھ ساتھ دیگر نصابی اور غیر نصا بی سرگرمیوں سے متعلق معلومات کا تبا دلہ کیا گیا۔ علا وہ ازیں کمپنیز کے نمائندوں نے کیرئیر کے انتخاب اورملازمتوں کے حصول سے متعلق طلبا کو رہنمائی بھی فراہم کی۔   آفس آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے ڈین، ڈاکٹر عدنان زاہد نے نیٹ ورکنگ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "یہ کیرئیر فیئر ہر گزشتہ سال کی نسبت  زیاد ہ مقبول ہو رہاہے اور اُس کی وجہ طالب علموں کی دلچسپی کے سا تھ ساتھ مختلف کمپنیز کی جانب سے متعدد مواقع سے متعلق آگہی ہے۔ جس کی بدولت طلبا کو انٹرن شپس،ایم ٹی اوMTO) (پروگرامز اورملا زمتوں کے حصول میں معا ونت ملتی ہے۔ ریکروٹرز کو ہمارے طالب علموں کی مہارت اور لمز کے وسیع اقسام کے پروگرامز بارے بھی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ "  یونیورسٹی اپنے ریکروٹنگ پارٹنرز کے ساتھ اشتراک کو بہت اہمیت دیتی ہے جن کی بدولت اسکے طالب علموں کو اپنی زندگی تبدیل کرنے کے مواقع تلاش کرنے کی سہولت میسر آتی ہے اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ اشتراک مزید بڑھے گا۔ اس کیرئیر فئیرکے بعد طلبا کے لئے بہتر مستقبل کے انتخا ب اور ملازمت کے حصول کے لئے سا بق طلبا کی رہنمائی اور دیگر کمپنیزکے ما ہرین کے زیر نگرا نی تربیتی و معلو ماتی نشست کا سلسلہ جار ی ہے۔ 

مزید :

کامرس -