قصور پولیس نے دو ملزموں کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا
قصور(بیورورپورٹ)پولیس تھانہ بی ڈویژن نے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران دو مختلف مقامات سے دو منشیات فروشوں کو چرس سمیت گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور ڈاکٹر ذوالفقار احمد نے علاقہ بھر میں نئی نسل کو بے راہ روی سے روکنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کئے گئے کریک ڈاؤن میں اطلا ع ملنے پر رکن پورہ قصور میں کارروائی کروا کر رکن پورہ گلی نمبر9کے رہائشی فضل دین کمبوہ کو 510گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا، جبکہ چوک شہیدا ں قصور سے سہاری روڈ بستی صابری کا رہائشی منشیات فروش ساجد علی ولد مختار علی ملک کو 520گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ د رج کر لیا۔
