کیمپ جیل کا 25 سالہ قیدی بروقت طبی امداد نہ ملنے پرجاں بحق
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)بروقت علاج نہ ملنے پر کیمپ جیل کا ایک قیدی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق 25 سالہ قیدی قاسم جو شادباغ کا رہائشی تھا، منشیات کے ایک مقدمے میں کیمپ جیل میں قید تھا، جو گزشتہ روز مردہ حالت میں پایا گیا لیکن جیل انتظامیہ متوفی قاسم کو مردہ حالت میں سروسز ہسپتال لے کر آئی، تاہم پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔
