بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ‘ لوٹ مار مافیا کیخلاف عدالت میں رٹ دائر ‘ ایف آئی اے ‘فرنچائز مالکان ‘ بینک افسر فریق 

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ‘ لوٹ مار مافیا کیخلاف عدالت میں رٹ دائر ‘ ایف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور (تحصیل رپورٹر ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگیوں میں لوٹ مار کے خلاف شہری نے عدالت میں رٹ دائر کر دی مقامی شہری ظفر اقبال بلوچ (بقیہ نمبر22صفحہ6پر )
نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان، ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور، زونل مینجر بینک رحیم یارخان مینجر اور ملازم بنک لیاقت پور مدثر شاہ کے علاوہ مقامی فرنچائزی حافظ محمد طارق، اس کے مبینہ ایجنٹوں محمد عابد محمد اور کاشف شاہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ فرنچائز مالکان مقامی بینک اہلکاروں کی ملی بھگت سے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے سادہ لوح دیہاتی خواتین کو لوٹ رہے ہیں ہر ادائیگی پر ایک ہزار سے پندرہ سو روپے کٹوتی کی جا رہی ہے اگر کوئی ان سے بات کرے تو وہ مرنے مارنے پر اتر آتے ہیں ایف آئی اے نے بھی درخواست دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی رٹ میں الزام علیہان کے خلاف کارروائی کا حکم صادر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
ملتا