ملتان میں کرکٹ میلہ ‘ ٹریفک ایڈوائزری پلان فائنل
ملتان (خصوصی رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے پاکستان سپر لیگ 8 کے حوالے سے عوامی سہولت کے پیش نظر اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا ہے جس کے مطابق نواں شہرچوک سے کارڈیالوجی ہسپتال اور ڈیرہ اڈا کی جانب، ڈیرہ اڈا سے نواں شہر چوک کی جانب بھی راستہ بند ہے۔ متبادل روڈ کے لیے شہری کلمہ چوک سے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر )
طارق روڈ، ابدالی موڑ کی جانب جائیں اسی طرح نواں شہر سے پائیلٹ سکول، حسن پروانہ روڈ استعمال کریں۔ ایس پی چوک کینٹ سے کایاں پور چوک، کایاں پور چوک سے بہاولپور بائی پاس چوک، بہاولپور بائی پاس سے اسٹیڈیم چوک تک روڈ مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ایس پی چوک سے خان پلازہ چوک، ایمپیر یل چوک سے عسکری کالونی، کائیاں پور روڈ، ناگ شاہ چوک، شیر شاہ انٹرچینج موٹر وے تا شاہ رکن عالم انٹرچینج موٹروے، 19 کسی سے بابر چوک، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم تک روڈ مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ پل نہر نو بہاروہاڑی روڈ سے بابر چوک تک روڈ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔پارکنگ کا انتظام فاطمہ جناح ٹان میں کیا گیا ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنی گاڑیوں کو مختص کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز سے تعاون کریں۔پارکنگ ایریا کی طرف جانے والی گاڑی میں سوار تمام افراد کے پاس شناختی کارڈ اور میچ دیکھنے کا ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔شہریوں کی سہولت کے لیے پارکنگ ایریا سے مفت شٹل سروس کا انتظام کیا گیا ہے۔پارکنگ اور سٹیڈیم میں داخلہ کے لیے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک کے عملہ سے رہنمائی لیں۔ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رہنے کے لیے ملتان پولیس 88.6 ایف ایم ریڈیو سنتے رہیے۔ کسی بھی مشکوک چیز یا شخص کے بارے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔
