میلسی ‘ شوہر نے بیوی مار ڈالی ‘ حادثہ‘ بچہ جاں بحق
میلسی ‘ چوک سرور شہید ‘ کوٹ ادو ( نمائندہ پاکستان ‘ تحصیل رپورر ‘ سپیشل رپورٹر ‘ نامہ نگار )سفاک شوہر نے چھری کے پے درپے وار کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیل کے مطابق بستی رضا کالونی مراد پور علاقہ میراں پور کے رہائشی خادم حسین اور اس(بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
کی بیوی نسرین مائی کے درمیان اکثرجھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے روز میاں بیوی کے درمیان جھگڑا طول پکڑ گیا خادم حسین نے طیش میں آکر چھری کے پے درپے وار کرکے اپنی بیوی نسرین مائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس تھانہ میراں پور نے پوسٹمارٹم کے لئے نعش قبضے میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تیز رفتار ہائی ایس نے سڑک کراس کرنے والے بچے کو کچل ڈالا۔موقع پر جاں بحق، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش کو گھر منتقل کیا موضع خدائی کے رہائشی حسن خان کا 7سالہ بچہ شیر زمان اڈہ پٹھان ہوٹل سڑک کراس کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار ہائی ایس نے ٹکر ماردی جس پر بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی گاڑی فوری موقع پر پہنچی اور جاں بحق ہونے والے بچے کی نعش کو اسکے گھر پہنچایا۔ مرنے والے بچے کے ورثا نے کوئی بھی کارروائی کرانے سے انکار کردیا ہے ذراعت آفس کے نزدیک نورشاہ روڈ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیم نے نامعلوم شخص کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا تھانہ سٹی پولیس نے لواحقین کی تلاش کےلئے سوشل میڈیا پر تصویر وائرل کردی تاکہ نامعلوم شخص کی نعش ورثا کے حوالہ کی جاسکے۔
