ڈرامہ  ”دو بوند پانی“ میں منفرد کردار ہے، عائشہ فراز

 ڈرامہ  ”دو بوند پانی“ میں منفرد کردار ہے، عائشہ فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل و اداکارہ عائشہ فراز نے کہا ہے کہ میڈم سنگیتا کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ”دو بوند پانی“ میں ایک منفرد اور اچھوتے کردار میں نظر آؤں گی اس میگا پراجیکٹ میں پاکستان کے ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر پانی کی شدید قلت موجود ہے۔ایک سوال کے جواب میں عائشہ فراز نے کہا کہ میڈم سنگیتا نے ڈرامہ سیریل دوبوند پانی“کے ایک ایک سین پر بہت محنت کی ہے ان کی ڈائریکشن میں اداکاری کرکے کسی بھی فنکار کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔میں بہت جلد اپنے پرستاروں کو ایک سرپرائز بھی دوں گی لیکن ابھی اس کے بارے میں کچھ بات کرنا مناسب نہیں ہے۔میں مختلف ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہوں میرا ایک پراجیکٹ لکس سٹائل ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہوچکا ہے۔عائشہ فراز نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔

مزید :

کلچر -