ایم کیوایم پاکستان کادھرنا 12فروری کوفوارہ چوک پر ہوگا

ایم کیوایم پاکستان کادھرنا 12فروری کوفوارہ چوک پر ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پرسینئر ڈپٹی کنوینرسید مصطفی کمال نے کہاہے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے 12فروری کو عظیم الشان اجتماع اور دھرنا ہوگا، دھرنا دینا ایم کیوایم پاکستان کا آئینی حق ہے اور اس دھرنا دینے کی وجہ یہ ہے کہ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن ہماری بات نہیں سن رہی کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کی(بقیہ نمبر46صفحہ6پر )
 مسائل عروج پر پہنچ چکے ہیں اگراب بھی کراچی کے مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ بن جائے گا۔ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی و اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا ایم کیوایم کے مطالبہ پر ایک خط کے ذریعے سندھ حکومت نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھاجس پرالیکشن کمیشن کو یہ اختیار نہیں سندھ حکومت کے خط کی مخالفت کرکے الیکشن کرادیں ایم کیوایم پاکستان نے الیکشن کا بائیکا ٹ اس لئے کیاکہ ایک خط کے ذریعے صوبائی حکومت نے 53یوسیز پر اپنی غلطی کوتسلیم کیا اور غلطی تسلیم کرنے کی بعد انتخابات میں حصہ لینے والی تمام پارٹیوں نے کراچی کے پیٹھ پر چھرا گھونپاہے53یوسیز پر ایک شہر بنتا ہے۔12فروری کادھرنا پیپلزپارٹی کے وعدے اور خط پر عمل کرانے کیلئے ہے صوبائی حکومت کے خط کے بعد کراچی میں کوئی حلقہ بندیاں تھیں ہی نہیں تو الیکشن کیسا؟پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی متعصبانہ حلقہ بندیوں کے سبب حیدرآباد سے حیدرآبادشہر کا میئر آنا ممکن نہیں ان متعصبانہ حلقہ بندیوں کے ذریعے حیدرآبادشہر میں اندرون سندھ سے میئر لاکر مسلط کیا گیا ہے ،گورنر سندھ آرڈیننس کے ذریعے حیدرآباد کی تقسیم ختم کریں تاکہ حیدرآباد شہر سے شہری میئر منتخب ہو۔
مصطفی کمال