شوبز کی وجہ سے کبھی ذاتی زندگی متاثر نہیں ہونے دی، بشری
لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ شوبز کی وجہ سے کبھی بھی ذاتی زندگی متاثر نہیں ہونے دی۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کو متوازن طور پر گزارنے کی قائل ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کام سے ان کا گھر متاثر نہ ہو۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں ایک دوسرے سے حسد کرنے کا تاثر بالکل غلط ہے، تمام اداکار ایک دوسرے کے ساتھ پیار ومحبت سے رہتے ہیں اورا یک دوسرے کی عزت کرتے ہیں مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی گھریلوزندگی کو شوبز سے دور رکھا ہے اور اسی لئے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میرا گھر شوبز سے کبھی متاثر نہیں ہوا۔
