راجن پور ‘ نہری پانی کا بحران ‘ گندم پیداوار متاثر ہونیکا خدشہ ‘ کاشتکاروں کا انہار عملے کیخلاف احتجاج نعرے بازی
ڈیرہ ‘راجن پور (سٹی رپورٹر‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایک طرف جہاں ملک میں گندم کی قلت ہے اور عوام آٹے کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں وہیں حکومت اور انتظامیہ محکمہ انہار کی عدم توجہی سے فصل گندم کی اوسط پیداوار کے حصول کو خطرات لاحق ہو گیے ہیں صدر کسان بورڈ جلب خان نے روزنامہ پاکستان سے(بقیہ نمبر41صفحہ6پر )
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے نہروں میں پانی دستیاب نہیں فصل گندم سوکھ رہی ہے جبکہ پانی نا ملنے سے فصل گندم کی اوسط پیداوار بھی متاثر ہونے کے خطرات لاحق ہیں ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انہار اور ڈویژنل کمشنر ڈیرہ غازی خان کے دفاتر کے سامنے کسانوں نے احتجاج کیا مگر تاحال داجل کینال میں پانی فراہم نہیں کیا گیا جبکہ موسم تبدیل ہوتے ہی علاقہ پچادھ جہاں زیر زمین پانی کڑوا ہے انسانوں اور مویشیوں کو پانی کی اشد ضرورت ہے اس لیے حکومت پنجاب نوٹس لے اور فوری طور پر داجل کینال میں نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق ضلعی صدر کسان بورڈ خواجہ محسن ریاض نے کہا کہ تخت لاہور نے اگر کوئی حل نہیں نکالا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرناہوگا ،پانی عوام کا بنیادی حق ہے ،انسان اور جانور پانی کو ترس رہے ہیں زیر کاشت فصلات تباہ ہو رہی ہیں نہروں کی ششماہی بنیادوں بجائے سارا سال مستقل بنیادوں پر پانی چھوڑا جائے ، صوبائی صدر کسان بورڈحافظ محمد حسین ،ڈویژنل ضلعی صدر راجن پور خواجہ محسن ریاض ،ضلعی جنرل سیکرٹری واحد بخش مخلص نے خطاب کیا
نعرے بازی
