ہمیشہ شائقین کی پسند کا خیال رکھتا ہوں، عاکف ملک
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارعاکف ملک نے کہا کہ عوام جو دیکھنا چاہتی ہے ہمیں وہی دیکھنا چاہیے نا کہ ہم اپنی پسند لوگوں پر رائج کرنے کی کوشش کریں۔سینئرز کی ذمہ داری ہے کہ تھیٹر کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ شوبز میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔عاکف ملک نے کہا ہے کہ جو اپنے وطن پاکستان کی بات ہے وہ کہیں اور نہیں ہے مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ایک سوال کے جواب میں عاکف ملک نے کہا کہ سیر و سیاحت سے انسان کا مشاہدہ بڑھتا ہے۔تھیٹر میں ڈراموں میں فیملز کا نہ آنا ہماری ناکامی ہے۔ہمیں تھیٹر کی بہتری کیلئے نئے سرے سے محنت کرنا ہو گی۔موجودہ تھیٹر میں ایسے لوگ آگئے ہیں جنہوں نے کبھی کسی سینئر سے کچھ سیکھا ہی نہیں اس لئے ہمارا تھیٹر ناکامی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
