زندگی نام ہی جستجو اور محنت کرنے کا ہے، ہمایوں سعید
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ زندگی نام ہی جستجو اور محنت کرنے کا ہے اگر انسان یہ سمجھے کہ اس نے مقام اور پیسہ بنا لیا ہے توگھر بیٹھ جائے تو میں اسے درست نہیں سمجھتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ میں ہمیشہ سے کام کرنے کی لگن اور جستجو ہے اور میں موقع کی مناسبت سے پیشرفت کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ ڈسپلن والی زندگی گزاری ہے اور کامیابیاں بھی ملی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ زندگی کو بے ترتیب طریقے سے گزارتے ہیں تو آپ کبھی بھی اپنی منزل کو حاصل نہیں کر سکتے۔ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہمیشہ آگے بڑھنے کی جستجو رہی ہے اور موقع کی مناسبت سے پیشرفت کرتا ہوں، جولوگ اپنی زندگی میں ڈسپلن کو اہمیت دیتے ہیں وہ کامیاب رہتے ہیں اور بے ترتیب زندگی گزارنے والوں کی زندگی کے نتائج بھی ایسے ہی ہوتے ہیں ہمایوں سعید نے مزیدکہا کہ اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ہر کردار میں اچھی پرفارمنس دینے کی پوری کوشش کرتا ہوں اس وقت بھی کئی پراجیکٹس میں کام کررہا ہوں۔
