کوٹ ادو ‘ ایک رات میں 12زائد وارداتیں ‘ پولیس غائب

کوٹ ادو ‘ ایک رات میں 12زائد وارداتیں ‘ پولیس غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلع میں ڈی پی او تعینات نہ ہونے سے ضلع کوٹ ادو ڈاکوں کے حوالے کردیا گیا۔چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں تشویشناک حد تک بڑھ گئی ،ایک ہی رات میں درجن سے زائد وارداتوں میں ڈاکوں اور چوروں کی لوٹ مار تفصیل کے مطابق ضلع کوٹ ادو میں ڈی پی او کے تبدیل ہونے کے بعد نیا ڈی پی او تعینات نہ ہونے سے ضلع کوٹ(بقیہ نمبر50صفحہ6پر )
 ادو میں ڈاکوراج فائم ہے،گزشتہ ایک ہی رات میں درجن سے زائد وارداتوں میں ڈاکو اور جورلوٹ مار کرتے رہے،ڈکیتی کی پہلی واردات میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 ڈی کے رہائشی شفیق احمد نیازی جس نے منی بائی پاس پر شفیق کریانہ سٹور کے نام سے دکان بنائی ہوئی تھی کہ 7بجے سب 3نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوارڈاکو اس کی دکان پر آگئے اور اسے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا دکان کے گلہ میں رکھی نقدی 3لاکھ روپے اٹھا کر فرار ہوگئے،مزاحمت پر ڈاکوہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے اور دکاندار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ دوسرے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ میں ڈاکوں نےکھل ونڈاکے دکاندارتاجر عبدالرحمن سامٹیہ سے7لاکھ 5 ہزارچھیننےکے بعددوسرے دن بھی ڈکیتی کی ایک اور واردات کر ڈالی ،غلہ منڈی میرپوربھاگل کا اڑھتی ارباب احمد میزان بینک چوک سرور شہید سے رقم ساڑھے 9لاکھ روپے نکلوا کر اپنی کارویگنارپر واپس جا رہا تھا کہ ہیڈلانجوکے قریب 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا اور ہوائی فائرنگ کرکے اسے یرغمال بنا لیا اور گن پوائنٹ پر اس سے رقم 10لاکھ 50ہزار اور کار کی چابی چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ بستی سرائی کا رہائشی مداح حسین گزشتہ روزمیونسپل اسٹیڈیم میں آٹالینےکیلئےآیا اور اپنی موٹرسائیکل نمبری 1493ایم این ایم اسٹیڈیم کے باہر کھڑی کر دی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے،موضع چودھری کا رہائشی محمد ابراھیم ببر جو کہ اسٹیڈیم سے آٹا لینے آیا ہوا تھا کی بھی اسٹیڈیم کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی ،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 519 ٹی ڈی اے میں نوید احمد آرائیں کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور سیف الماری سے 2تولہ طلائی زیورات، لیپ ٹاپ ،پیڈسٹل فین کل مالیتی5 لاکھ چوری کرکے لے گئے،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ اڈا نظام آباد پر روزی خان پٹھان کی کریانہ کی دکان کی چھت پھاڑکر نامعلوم چور5بیٹی گھی ،30 کلو چینی، سیمنٹ بوتلیں سرف اور دیگر سامان مالیتی ایک لاکھ 45ہزار جبکہ دکان کے اندر مسجد کے چندہ کیلئےرکھا گلہ بھی ساتھ لےگئے،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ محلہ برکھا نہ میں حافظ محمد مصعب کی زبیرسویٹس کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور گلہ میں رکھی90 ہزار روپے کی رقم اٹھا کر لے گئےجبکہ نزدیکی دکان غلام شبیر کمہار کی دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان گھی چینی سگریٹ صابن اوردیگر اشیا چوری اٹھا کر لے گئے،وارڈ نمبر 14 ڈی کے عبدالستار موہانہ کے ڈیرہ والے پھاٹک کے قریب عبدالستار موہانہ کی حسیب سپر سٹور کے تالے توڑ کر نامعلوم چور کریانہ کا سامان مالیتی 3لاکھ 80 ہزار چوری کر کےفرارہو گئے،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چاہ گٹ والا میں ریاض حسین سہوکے گھرسے نامعلوم چورموٹر بجلی مالیتی 16ہزار جبکہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 578 ٹی ڈی اے میں گورنمنٹ پرائمری سکول سے نامعلوم چور موٹر بجلی پنکھے مالیتی 35 ہزار چوری کرکے لے گئے،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ میں قائم ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ واقع گورنمنٹ ہائی سکول کی بلڈنگ میں لگے اسی کے دو آوٹرمالیتی 60ہزارنامعلوم چوری کرکے فرار ہوگئے،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 577 ٹی ڈی اے میں سعید نرسری فارم سے نامعلوم چور سولرپلیٹیں، بیٹری مالیتی 70ہزار چوری کرکے لے گئےجبکہ تھانہ سٹی چوک سرور شہیدمیں محمد اکرم چانڈیہ کی جبار میرج ہال میں رکھی 2سولرپلیٹیں مالیتی 45 ہزار روپے چوری کر لئے گئے، تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ احسان پور میں غلام شبیر پنوار کے رقبہ سے نامعلوم چور بورپنکھاچوری کرکے فرار ہو گئے،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ روشن ٹاون میں وکالت کے طالب علم محمد عمران گورمانی کے گھر رات کی تاریکی میں نامعلوم چور داخل ہوگئےاورگھر سے موٹربجلی سولرفریج سٹپلائزر مالیتی 45 ہزار چوری کر کے فرار ہو گئے،تھانہ سٹی چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 568 ٹی ڈی اےمیں محمد عثمان آرائیں کے خالی پلاٹ کی چار دیواری میں نامعلوم چور داخل ہوگئے اور پلاٹ میں لگی موٹر بجلی اور لوہے کا دروازہ مالیتی 28ہزاراٹھاکر فرار ہوگئے،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ محلہ راجپوتاں میں چور اور سیز پاکستانی کےگھر سے 50ہزارمالیت کا موبائل فون چوری اٹھا کر لے گئےجبکہ مقامی موبائل کمپنی ٹیلی نار کے ٹاورکیلئے لگے ٹرانسفارمر سے نامعلوم چور8پول ربیڈ کنڈکٹر مالیتی ساڑھے 3لاکھ روپے چوری اتارکر لے گئے، تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 ڈی کے محمد شاہد قریشی کے کباڑ کے گودام سے نامعلوم چور2لاکھ مالیت کا کباڑ کا سامان چوری اٹھا کر فرار ہو گئے،چاہ سنارے والا کے رہائشی اللہ وسایابھٹارکے لغاری چوک میں کھڑے ٹریکٹر سے نامعلوم چور24پلیٹیں والی بیٹری مالیتی 35ہزارچوری کرلی،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ شاہ نگری والا میں غلام صدیق تھے ۔تھل کے رقبہ سے نامعلوم چوربور پنکھا مالیتی 20ہزار چوری کرکے لے گئے،دوسری طرف چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر برادری سمیت شہری بہت پریشان ہیں
پولیس غائب