اسلامی ممالک زلزلہ متاثر ہ ملکوں کی بھرپور مدد کریں،تاجر رہنما
لاہور(سٹی رپورٹر)تاجر گل محمد مرزا، آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری و نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران لاہور شیخ عبدالمتین، انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ کے صدر عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے سے ہونے والے بھاری نقصان پربزنس کمیونٹی کی قیادت دلی افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعاگو ہیں۔
بے گھر ہونے والے غم اور دکھ کی گھڑی میں گھرے اپنے مسلمان بھائیوں کے دکھ میں صبر جمیل کیلئے دعا گو ہیں ۔ اسلامی ممالک اس مشکل گھڑی میں ترکیہ اور شام کی عوام کے آنسو پونچھیں۔مصیبت میں گھرے اہل ایمان بھائیوں کی آزمائش میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں
