ریجنل ٹیکس آفس کے پانچ زونز نے کروڑوں روپے کی ریکوری کر لی
لاہور(پ ر)ریجنل ٹیکس آفس کے 5 زونز نے ٹیکس نادہندگان سے کروڑوں روپے کی ریکوری کرلی،ٹیکس بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے اکاؤنٹس منجمد کرکے 4کروڑ59لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی،چیف کمشنر آرٹی او ناصر اقبال کی ہدایت پر نادہندگان کے اکاونٹس منجمد کئے گئے،آرٹی او کے زون ون نے 33 لاکھ روپے ریکور کرلئے،زون ٹو نے 73 لاکھ،زون تھری نے1 کروڑ 94لاکھ71 ہزار روپے کی ریکوری کرلی،زون فور کی ٹیم نے 61 لاکھ 41 ہزار روپے کی ریکوری کی،زون فائیو کی ٹیم نے ٹیکس نادہندگان سے 97لاکھ روپے ریکور کرلئے،ڈیفالٹر کے خلاف ریکوری کا اپریشن اسی طرح جاری رکھنے اورڈیفالٹر اپنے واجبات قانونی کاروائی عمل میں لانے سے پہلے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
