عمران خان کے ہوتے ہوئے ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں،سیف کھوکھر

عمران خان کے ہوتے ہوئے ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں،سیف کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (جنرل رپورٹر) عمران خان کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، پاکستان انشااللہ تعالی رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور اس کی معاشی صورت حال بھی جلد ہی بہتر ہو جائے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے گزشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا فتنہ خان آج بھی نواز شریف کے خوف میں مبتلا ہیں یہی وجہ ہے کہ فتنہ خان یہ کہنے پر مجبور ہے کہ نواز شریف میری نا اہلی چاہتے ہیں حالانکہ ایسا کوئی بیان نواز شریف کی جانب سے نہیں آیا۔رہنماؤں نے کہا کہ ایک سابق وزیر اعظم جب اپنے ہی ملک کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈہ کرے گا تو پھر ایسے میں ملک کو کسی اور دشمن کی ضرورت ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو معاشی و سیاسی بحرانوں پرقابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انشااللہ بہت جلد ملک نہ صرف معاشی بحران سے نکل آئے گا بلکہ عوام کو بھی مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔