ملتان ڈویژن کے کاشتکاروں کے مسائل حل کریں گے،جاوید اکرم
لاہور(جنرل رپورٹر)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت کمشنرآفس ملتان میں اعلی سطح کااجلاس ہوا۔اس موقع پرکمشنرملتان ڈویژن انجینئرعامرخٹک، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلا ئز ڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سید واجد علی شاہ، پر نسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفرالفرید، سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب غلام صغیر، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر رانا الطاف، ڈی سی ملتان عمر جہانگیر، ڈی سی خانیوال وسیم حمیداور ڈی سی وہاڑی آصف حسین شاہ نے شرکت کی۔کسان اتحاد سے خالدمحمودکھوکھر اورعہدیداران بھی اس موقع پر موجودتھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کسان اتحاد گروپس سے ملاقات کی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی کرائی۔کمشنرملتان ڈویڑن انجینئرعامرخٹک اورڈی سی ملتان نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کوبریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب نے ملتان ڈویژن کے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ زراعت پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہی ملکی معیشت کی حالت بہتر کر سکتی ہے۔ محفوظ طریقے سے سبزیوں کی کاشت صحت مند نسل نو کیلئے اشد ضروری ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب میں امراض قلب میں مبتلامریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی 24/7 سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کی اتائیوں سے جان چھڑانے کیلئے کریک ڈاؤن کاآغازکردیاگیاہے۔ پنجاب کے کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ملتان میں ایڈیکشن سنٹرکابھی آغازکررہے ہیں۔کمشنر ملتان انجینئرعامرخٹک نے اجلاس میں بتایا کہ ملتان ڈویڑن میں یوریا کی کوئی کمی نہیں ہے۔کھاد،یوریا کی ملاوٹ،ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کررہے۔ چیئرمین کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا کہ ہ دھرتی ہماری ماں، ہمارا جینا مرنا ادھر ہے۔ کسانوں کے مسائل سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کیلئے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے مشکورہیں۔ زراعت میں ریسرچ ملکی و معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
