جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ لاہور میں ختم بخاری شریف و دستاربندی حفاظ کرام کی تقریب

     جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ لاہور میں ختم بخاری شریف و دستاربندی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ لاہور میں ختم بخاری شریف و دستاربندی حفاظ کرام کی تقریب آج ہو گی بعد نماز ظہر ہونے والے پروگرام کی صدارت پروفیسر محمد ابراہیم کریں گے۔مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور مولانا عطاء الرحمن ہوں گے ختم بخاری شریف کا آغاز شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک کے درس قرآن سے ہوگا دیگر مہمانان گرامی میں مولانا عبداللہ دانش، مولانا جاوید منصوری، مولانا حافظ شمشیر، مولانا محمد معروف شامل ہیں۔ ختم بخاری کی تقریب میں دعوت عام ہے۔