آئی ایم ایف کا ایجنڈا تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں،ضیاء الدین انصاری

آئی ایم ایف کا ایجنڈا تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں،ضیاء الدین انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء  الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کاایجنڈا ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں۔ نااہل اور ظالم حکمرانوں نے آئی ایم ایف غلامی میں ملک و قوم کو گروی رکھ دیا ہے جس سے عوام بدحال، ملکی معیشت او ر ادارے تباہ حالی کا شکار ہے۔ مہنگائی کے طوفان نے غریب طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔عام آدمی اوردیہاڑی دارکیلئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ مہنگائی کا جن عام آدمی اور غریبوں کا نگل رہا ہے۔ آٹا چینی،دالیں،گوشت کیلئے عوام خوار سبزی کھانا بھی محال،مہنگائی نے غریب عوام کی قوت خرید بھی چھین لی۔مہنگائی اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اہل لاہور 10 فروری کو سراج الحق کے شابہ بشانہ ہوں گے۔ مہنگائی مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ تاجر، وکلاء، ڈاکٹرز، طلبہ، مزدور 10 فروری کو منصورہ سے بعد نماز جمعہ '' مہنگائی مارچ '' میں سراج الحق کی قیادت میں حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف اسلام آباد جائیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہنگائی کی مارچ کی تیاریوں کیحوالے سے مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء  الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ حکومتی نااہلی اور بیڈگورننس کی وجہ سے معیشت تباہ اورعوام بدحالی کا شکار ہے۔ معاشی بحران سے ہر شخص پریشان ہے اور پی ڈی ایم حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔وزیر اعظم عام آدمی کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے  وزیروں،مشیروں اور بیوروکریسی کے اخراجات کم کرے۔ کمر توڑ مہنگائی نے غریب طبقے سے دووقت کی روٹی چھین لی ہے۔