حضرت سخی سید صوف ؒکا عرس،چادر پوشی آج ہو گی
لاہور(فلم رپورٹر)معروف روحانی بزرگ حضرت سخی سید صوف کے سالانہ عرس مبارک کی رسم چادر پوشی آج دو بجے دوپہر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب بیر سٹر سیّد اظفر علی ناصر اور سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجا ب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ادا کریں گے۔ اس موقع پر تاریخی مسجد وزیر خان کا دورہ اور دربار حضرت میراں شاہ پر حاضری کا بھی اہتمام ہوگا۔ دریں اثناء محکمہ اوقاف نے پرائیویٹ اشتراک ِ عمل کو موثر بناتے ہوئے جامع مسجد دربار حضرت داتاگنج بخش میں، مدینہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے نئے قالین بچھا کر مسجدکو مزید آراستہ اور زائرین و نمازیوں کے لیے سہولت کا اہتمام کیا۔ 12540سکوائرفٹ پر مشتمل ان قالینوں پر 25لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ آج ساڑھے 12بجے دوپہر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امورپنجاب بیر سٹر سیّد اظفر علی ناصر اور سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجا ب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری افتتاح کریں گے۔
