ریلوے کی  الاٹمنٹ سے متعلق تمام گھروں کی لسٹیں آن لائن 

ریلوے کی  الاٹمنٹ سے متعلق تمام گھروں کی لسٹیں آن لائن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ۔ر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل نے ایک احسن اقدام اٹھاتے ہوئے ریلوے گھروں اور کوارٹروں کی الاٹمنٹ میں شفافیت کی عمدہ مثال قائم کردی ہے۔ ریلوے لاہور ڈویژن کے الاٹمنٹ سے متعلق تمام گھروں اور کوارٹروں کی ترجیحی لسٹوں کو آن لائن کردیاگیا۔ ترجیحی لسٹوں کو  ابتک موصول ہونے والی ملازمین کی تمام درخواستوں کو مدنظر رکھ کر شفافیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ ریلوے گھروں اور کوارٹروں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے تیار کی گئیں لسٹوں کو ڈیپارٹمنٹ، ملازمین کی کلاس اور کیٹگری کے لحاظ سے تیار کرنے کے بعد آن لائن کیا گیا ہے۔ یاد رہے پچھلے ماہ کی 31 تاریخ کو ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میں ہونے والی کھلی اور ای کچہری میں ریلوے گھروں اور کوارٹروں کی الاٹمنٹ سے متعلق شکایات موصول ہونے پر ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور نہ صرف افسران و عملے پر برہم ہوئے تھے بلکہ اس موقع پر انہوں نے ریلوے گھروں اور کوارٹروں کی ترجیحی الاٹمنٹ سے متعلق لسٹوں کی سات دنوں میں تیاری، لسٹوں کو نوٹس بورڑ پر آویزاں کرنا اور آن لائن کرنے سے متعلق احکامات جاری کیے تھے۔ آج احکامات کی تکمیل ہونے پر ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا تھا کہ اس عمل سے ریلوے گھروں اور کوارٹروں کی آئندہ الاٹمنٹ میں سو فیصد شفافیت آئے گی۔

 اور ساتھ ہی ساتھ ملازمین کا انتظامیہ پر اعتماد بڑھے گا۔