بھڑکیں مارنے والے جیل جا کر رونا شروع ہو گئے،عابد صدیقی

بھڑکیں مارنے والے جیل جا کر رونا شروع ہو گئے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وہ شخص جو دن رات میڈیا پر آکر بڑے فلمی انداز میں کہتا تھا کہ جیل تو میرا سسرال ہے اور ہتھکڑی میرا زیور ہے وہ شخص آج اپنے سسرال والوں کی ایک دن کی خاطر تواضع پر ہی رونا پیٹنا ڈال کر بیٹھ گیا ہے یہ لوگ اپنی حکومت میں اپنے سیاسی مخالفین کو روز جیلوں میں ڈالنے کی باتیں ہی نہیں کرتے تھے بلکہ ان کا زیادہ وقت اور زور صرف اسی بات پر ہوتا تھا کہ اپنے سیاسی مخالفین کو کیسے جیلوں میں ڈالنا ہے۔

  مگر اب جبکہ ان کی اپنی باری ان کے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے آئی ہے تو ان کے آنسو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں یہ لوگ تو اپنے سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا بھی اپنی حکومت میں مذاق اڑایا کرتے تھے لیکن یہی لوگ آج اللہ کی مضبوط پکڑ میں آچکے ہیں۔