پنجاب کی نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق درخواستوں پر نیا لارجز بنچ تشکیل 

پنجاب کی نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق درخواستوں پر نیا لارجز بنچ تشکیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق درخواستوں پر نیا لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔لارجر بینچ میں جسٹس مزمل اختر شبیر کی جگہ جسٹس انوار حسین کو شامل کرلیا گیا، لارجر بینچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شاہد کریم، جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج دوپہر ساڑھے 12 بجے کیس کی سماعت کریگا، قبل ازیں سرکاری وکیل کی جانب سے جسٹس مزمل اختر شبیر پر اعتراض کے باعث بینچ تحلیل ہوگیا تھا۔
بنچ تشکیل

مزید :

صفحہ اول -