پی ٹی آئی کا پارٹی ٹکٹ والے امیدواروں کی گرفتاریاں نہ دینے کا فیصلہ

   پی ٹی آئی کا پارٹی ٹکٹ والے امیدواروں کی گرفتاریاں نہ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی ”جیل بھرو تحریک“کیلئے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنیوالے امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔اس حوالے سے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک میں مرکزی، صوبائی رہنما اور کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔واضح رہے فواد چوہدری نے کہا تھا ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، کارکنان اس کیلئے رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔
 پی ٹی آئی فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -