خانیوال میںسی ٹی ڈی سے مقابلہ ‘1دہشتگرد ہلاک ‘3فرار

خانیوال میںسی ٹی ڈی سے مقابلہ ‘1دہشتگرد ہلاک ‘3فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)سی ٹی ڈی نے خانیوال کے علاقے حلیم شاہ موڑ کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی موجودگی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں پر دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر اندھا دھند بھاری اسلحے سے فائرنگ کردی سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد جہنم واصل کردیا ،ترجمان کے مطابق مقابلہ کے دوران تین دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے اندھیرے کا فایدہ اٹھاکر فرار ہوگئے جبکہ ہلاک دہشت گرد کے پاس بھاری اسلحہ اور ڈییٹونیٹر کی بھی موجودگی کی اطلاع سی ٹی ڈی نے انٹیلیجنس آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے نیٹ ورک پر کارائی کی،فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سخت سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ جاری ہلاک دہشت گرد کی شناخت عرفان اللہ کے نام سے ہوئی جو کالعدم تنظیم کا انتہائی اہم رکن اور سٹی ٹی ڈی کو مطلوب تھا

مزید :

صفحہ اول -