این اے 191‘ 16امیدوار آمنے سامنے ‘ 13فروری تک سکروٹنی 

این اے 191‘ 16امیدوار آمنے سامنے ‘ 13فروری تک سکروٹنی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 191 تین میں کاغذات نامزدگی کے آخری دن ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ، سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی سمیت 16 امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، تفصیلات کے مطابق این اے 191 ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن تھاپاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 191ڈی جی خان تین پر ضمنی انتخاب کے لیے مختلف جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سردار دوست محمد خان کھوسہ ، شبلی شب خیز غوری ،مسز پروین اختر ،مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار اویس احمد خان لغاری، سردار محمود قادر خان لغاری، سید عمران شاہ، اسامہ عبد الکریم ،انس عبد الکریم ،پاکستان تحریک انصاف سے محترمہ زرتاج گل ، اخوند ہمایوں رضا،سردار شبیر خان لغاری ، رقیہ رمضان ایڈوکیٹ، سردار شریف خان لغاری ،سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی،تحریک لبیک پاکستان سے محمد خبیب اور آزاد امید وار محمد خان لغاری نے ریلیوں کی شکل میں الیکشن آفس پہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد یوسف کے مطابق اب تک قومی اسمبلی کی نشست این اے191 ڈی جی خان تین پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کےلئے 16 امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاچکے ہیں آج9فروری کو امید واروں کے نام جاری کئے جا ئیں گے اور 13فروری تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی جا ئے گی جبکہ 16فروری تک کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے پر اپیلیں کی جا سکیں گی اسی طرح شیڈول کے مطابق 20فروری تک ایپلنٹ ٹربیونل ان اپیلوں پر فیصلہ جاری کرے گا اور 21فروری کو امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی جا ئے گی جبکہ 22فروری کو امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اسی روزامیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی جا ئے گی ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 191کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 23فروری کو الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور 16مارچ 2023کو پولنگ ہو گی۔

مزید :

صفحہ اول -