پی ٹی آئی کی شکست یقینی ‘ الیکشن کمیشن واقعہ کا سخت نوٹس لے ‘ شیخ طارق رشید 

پی ٹی آئی کی شکست یقینی ‘ الیکشن کمیشن واقعہ کا سخت نوٹس لے ‘ شیخ طارق رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصو صی پورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی فاشسٹ ذہنیت کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔ آج ہمارے کارکنوں کو بے دردی سے مارا گیا ۔ ہم کاغذات نامزدگی پر امن طریقے سے جمع کرانے دفتر الیکشن کمشن آئے مگر پی ٹی آئی والوں نے ہمیں ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا ۔ الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر ہونے والے اس واقعے پر الیکشن کمیشن کو ھی ایکشن لینا ھوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 155 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی فتح اور پی ٹی آئی کی بد ترین شکست سامنے نظر آ رہی ہے ۔ آج ہارے ہوئے لوگوں نے اپنی شکست کو دیکھ کر مسلم لیگ ن کے نہتے کارکنوں پر حملہ کیا ۔ یہ بزدلانہ کارروائی ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر اس غنڈہ گردی کا نوٹس لیا جائے ۔ اور واقعے کے ذمہ دار ملزموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ملتان کو مسلم لیگ ن کا ایک بار پھر قلعہ ثابت کریں گے ۔ جیت کر نوازشریف کو سیٹ کا تحفہ پیش کریں گے ۔
طارق رشید 

مزید :

صفحہ اول -