مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی
پشاور(نیوز رپورٹر)ضروری اور ناگزیرمرمت کی وجہ سے132 کے وی دلہ ذاک - نوشہرہ انڈسٹریل ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی9 فروری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے132 کے وی دلہ ذاک اور شاہی باغ گرڈسے منسلکہ گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے -132 کے وی دوبیان گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی9 فروری صبح 10بجے سے دو پہر12 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی گھمبٹ، سوڈھیر، ڈگر، ایکنومک زون 1، جھمرہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے -132 کے وی ہری پور- حویلیاں ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی9 فروری صبح 9 بجے سے شام5 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی بالاکوٹ، مظفرآباد، نوسیری گرڈسے منسلکہ گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - 132 کے وی مظفرآباد- رامپورہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی9 فروری صبح 9 بجے سے شام5 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے132 کے وی بالاکوٹ، مانسہرہ، مظفرآباد اور نوسیری گرڈ سے منسلکہ گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - 132 کے وی بنوں گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی9،13 اور 16 فروری صبح 9بجے سے دو پہر 1بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی فاطمہ خیل 1فیڈرکے صارفین متاثر ہوں گے - 66 کے وی کرم گڑھی گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی9،13 اور 16 فروری صبح 9بجے سے دو پہر1 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 66 کے وی کرم گڑھی گرڈسے منسلکہ گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے -
