سائرہ افضل تارڑ ا،رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار کی مریم نواز سے ملاقات
لاہور(جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اوررکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات کی جس میں سیاسی عمل میں خواتین کے کردار کو فعال بنانے سمیت پارٹی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ خواتین کارکنان مسلم لیگ (ن) کا ہر اول دستہ ہےں، مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ خواتین کو با اختیار بنانے کی کوشش کی ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے مریم نواز کو پارٹی میں سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر کا عہدہ ملنے پر مبارکباد بھی دی ۔
ملاقات
