تھانہ متھرا کی حدود میں سرچ  اینڈ سٹرائیک آپریشنز،5 گرفتار 

 تھانہ متھرا کی حدود میں سرچ  اینڈ سٹرائیک آپریشنز،5 گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) شہرمیں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے کی خاطر پشاور پولیس کی جانب سے خصوصی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ متھرا کے مضافاتی اور ملحقہ علاقوں میں سٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی خاطر اپنائی گئی نئی حکمت عملی کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور ٹربل پوائنٹس پر اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے، اپنائی گئی نئی حکمت عملی کے تحت گزشتہ شب مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں،ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ایس پی رورل ظفر خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ متھرا آصف خان کی سر براہی میں مختلف علاقوں کی حدود میں ٹارگٹڈ آپریشنز اور خصوصی کاروائیوں کے دوران متعدد جرائم پیشہ افراد سمیت پانچ ملزمان شاہد،عبدالمالک، عابد، حامد اور دوست محمد کو حراست میں لے کر ان سے مختلف زاویوں پر پوچھ گچھ کی گئی ہے،اپنائی گئی نئی حکمت عملی کے تحت گزشتہ شب مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں،ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے