عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

 عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی نازیبا وڈیو وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ جن نمبروں سے ویڈوز وائرل ہونے کا ذکر کیا جاتا ہے وہ دانیہ کے نہیں۔ مقصود کیمرہ مین کا نام چالان میں نہیں۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کی بنیاد پر دانیا کو جیل بھیجا گیا۔ یہ کیس کمزور ہے دانیا کو ضمانت دی جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔