ترکی میں زلزلے پر ڈاکٹر اختیار بیگ کا تعزیتی پیغام
کراچی(پ ر)یمن کے اعزازی قونصل جنرل، قونصلر کارپس سندھ کراچی اور ورلڈ فیڈریشن آف قونصلز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے ترکی میں حالیہ زلزلے میں ہزاروں اموات ہونے پر کراچی میں ترکی کے قونصلیٹ جنرل میں تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے ترکی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے تعزیت پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر اختیار بیگ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ترکی نے ہمیشہ ایسے قدرتی آفات میں پاکستان کی شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مدد کی ہے اور آج پاکستانی عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر ترکی کے قونصل جنرل سیمیل سانگو، ویزا قونصلر اوزے اوزترک، مراکو کے اعزازی قونصل جنرل اشتیاق بیگ اور ڈاؤلینس پاکستان کے CEO عمر احسن خان بھی موجود تھے۔
