بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آج تیسرا مرحلہ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت پولنگ کا عمل جاری ہے، انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی "ڈان نیوز "کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج چئیرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ 8 میونسپل کارپوریشن ، 43 میونسپل کمیٹیوں ، 790 یونین کونسلز کے نو منتخب کونسلر ووٹ ڈالیں گے۔ چئیرمین اور وائس چیئرمین کا انتخابی عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔