لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ، موسم سرد ہو گیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ، موسم سرد ہو گیا
لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ، موسم سرد ہو گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم سرد ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں گرج چمک کے وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے،شمالی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔