ڈالر ریٹ میں بڑی گراوٹ،5 روپے 33 پیسے سستا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے5 روپے 33 پیسے گر گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں 290 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر آج پھر گراوٹ کا شکار ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں لین دین شروع ہوا تو ڈالر کی قدر میں 5روپے 33 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ڈالر268 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 290 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 42014 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔