ٹانک میں کوچ اور رکشے میں زوردار ٹکر، بچہ جاں بحق، 15 افراد زخمی

ٹانک میں کوچ اور رکشے میں زوردار ٹکر، بچہ جاں بحق، 15 افراد زخمی
ٹانک میں کوچ اور رکشے میں زوردار ٹکر، بچہ جاں بحق، 15 افراد زخمی

 ٹانک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹانک میں کوچ اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر پیش آیا، مسافر کوچ منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی، حادثے کے سبب ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لے کر تحقیقات شروع کر دیں، حادثے کی فوری وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

مزید :

قومی -