الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج ہو گا،الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کے مسودہ پر رائے طلب کرے گا،الیکشن کمیشن نے 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو آج بلالیا،الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد تجاویز مانگے گا۔
الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کو پہلے ہی بھجوا دیا،پاکستان تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم ایم اے، ایم کیو ایم پاکستان مدعوکیاگیا ہے،ق لیگ، بی اے پی، اے این پی، پی کے میپ، جی ڈی اے کو دعوت نامہ بھجوایا گیا،ٹی ایل پی ، جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی ، بی این پی ، جمہوری وطن پارٹی، اے ایم ایل کو بھی دعوت دی گئی ہے،بی این پی عوامی ، جے یو آئی، راہ حق، پی ایم ایل ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو مدعو کرلیاگیا۔