پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلیوں کے ضمنی انتخابات اور سیکیورٹی کا معاملہ ،وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلیوں کے ضمنی انتخابات اور سیکیورٹی کے معاملے پر وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق وزارت داخلہ کے خط میں کہاگیاہے کہ ملک دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے باعث سخت سیکیورٹی صورتحال سے گزر رہاہے ،ملک کو کثیر الجہتی سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں،اہم ملکی تنصیبات اور غیر ملکی باشندوں کو سیکیورٹی فراہم کرنی ہے ، شرپسندوں ، غیر ریاستی عناصر کی جانب سے سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں ۔
خط میں مزید کہاگیاہے کہ نیکٹا اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کئے جا رہے ہیں ، سیکیورٹی فورسز قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مصروف ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں پاس دیگر سرگرمیوں کیلئے وقت نکالنا مشکل ہے ۔