مسافر نے کھڑکی والی سیٹ حاصل کرنے کیلئے اضافی پیسے بھی دیئے لیکن جب جہاز میں چڑھ کر دیکھا تو سیٹ کہاں ملی ؟ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

مسافر نے کھڑکی والی سیٹ حاصل کرنے کیلئے اضافی پیسے بھی دیئے لیکن جب جہاز میں ...
مسافر نے کھڑکی والی سیٹ حاصل کرنے کیلئے اضافی پیسے بھی دیئے لیکن جب جہاز میں چڑھ کر دیکھا تو سیٹ کہاں ملی ؟ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سفر سڑک کا ہو یا ہوائی ،ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کھڑکی والی سیٹ حاصل کرے تاہم بعض اوقات یہ قسمت سے ملتی ہے یا پھر اس کیلئے اضافی رقم بھی ادا کرنا پڑ جاتی ہے لیکن اضافی رقم اداکر نے کے بعد بھی اگر آپ کو کھڑکی والی سیٹ نہ ملے تو دل ٹوٹ جاتاہے اور ایسا ہی کچھ ایک بھارتی مسافر کے ساتھ بھی ہواجس کے ٹویٹر پر شیئر کیے گئے پیغام نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق انیرودھ متل نامی شہری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے جہاز میں اپنی نشست کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ کھڑکی نہیں بھی بلکہ صرف جہاز کی دیوار تھی ، انہوں نے لکھا کہ ” میں نے ونڈو سیٹ کیلئے اضافی رقم ادا کی کیونکہ جب ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا تو باہر کا منظر دیکھنے لائق ہوتا ہے لیکن برٹش ایئر ویز والے بتائیں کہ میری ونڈ کہاں ہے ؟“

ٹویٹر صارف نے انیرودھ کا غم کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس کی وضاحت پیش کی کہ مجھے علم نہیں کہ آپ نے کس طیارے پر سفر کیا لیکن اسی طرح کا واقعہ میرے ساتھ بھی پیش آیا جب میں بوئنگ 737 کی سیٹ نمبر 10 اے پر سفر کرتے ہوئے سری نگر جارہا تھا اور ہمالیہ کی پہاڑیاں دیکھنے سے محروم رہ گیا ، جہاز کے نقشے میں بھی اس سیٹ کے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہاں کھڑکی موجود نہیں ہے ، یہ وہ مقام ہے جہاں سے ایئر کنڈیشن کے پائپ جہاز کے دونوں جانب جاتے ہیں اور ممکنہ طور پر اسی وجہ سے یہاں پر ونڈو نہیں ہوتی ۔

دوشی نامی صارف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ” جہا زمیں سفر کرتے ہوئے 9 اے ، 10 اے ، 11 اے سیٹ کبھی نہیں لینی چاہیے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -