مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس کیخلاف کاروائیاں،متعدد بند کر دیئے گئے 

مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس کیخلاف کاروائیاں،متعدد بند کر دیئے گئے 
مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس کیخلاف کاروائیاں،متعدد بند کر دیئے گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پتوکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مختلف شہروں میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے پمپس بند کر دیئے ۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے تحصیل میں پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں کیں،پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر نے کم مقدار اور زائد ریٹس وصول کرنے والے متعدد پیٹرول پمپس کو جرمانے کردیئے۔
دوسری جانب بھکر میں پیٹرول کی مصنوعی قلت کیخلاف ڈی سی کے چھاپے مارے، 6 بند پیٹرول پمپس کے گوداموں سے 52 ہزار لیٹر تک تیل برآمدہوا، ڈی سی نے کہاکہ پیٹرول پمپ سیل کر دیئے، اوگراریٹ پر پیٹرول کی فروخت شروع کرا دی،ضلعی احکام کاکہناتھا کہ 24 گھنٹوں تک پیٹرول کی مصنوعی قلت پر قابو پا لیں گے ۔